تری پورہ، انتہا پسندوں نے الیکشن جیتنے پر اپنے ہی ہندوؤں کے گھر جلا دئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: بھارت میں شدت پسندی عروج پر پہنچ گئی۔ انتہا پسندوں نے بھارتی ریاست تری پورہ میں  الیکشن جیتنے پر ووٹ نہ دینے والے اپنے ہی ہندوؤں کے گھر جلا دئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھر جلائے جانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سویڈن میں تعلیم دینے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے حکمراں جماعت بی جے پی کی انتہا پسندی بے نقاب کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا ایک اور مسجد پر حملہ، توڑ پھوڑ

ٹوئٹر پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ تری پورہ میں جب ہندو انتہا پسند الیکشن جیت گئے تو انہوں نے گھروں کو جلایا اور ان ہندوؤں پر حملے کیے جن کی جانب سے انتخابات کے دوران  انتہا پسندوں کو ووٹ نہیں دئیے گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تریپورہ میں 60 رکنی ریاستی اسمبلی میں انتہا پسندوں کے حمایت یافتہ بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی اتحاد نے 33 نشستیں اپنے نام کر لیں جس سے ریاست میں مسلسل دوسری بار انتہا پسندوں کی حکومت قائم ہوگئی۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق مرکز پر حکمران نریندر مودی کی بی جے پی پارٹی نے تری پورہ میں 30 نشستیں جیتیں جبکہ پیپلز فرنٹ آف تری پورہ (آئی پی ایف ٹی) نے 1 نشست اپنے نام کر لی۔

جمعرات کے روز 2 مزید نشستیںب بھی زعفرانی پارٹی کہلانے والی بی جے پی نے اپنے نام کر لی۔ مرکزی حکومت کے وزیرِ داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر بی جے پی رہنماؤں نے الیکشن میں جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

Related Posts