عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کرواسکتے، مذاکرات غیرمشروط ہونگے۔قمرزمان کائرہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ
وزیراعظم اپوزیشن کی تقسیم کے خواب دیکھنا بند کردیں، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کروا سکتے جبکہ پی ٹی آئی سے ہمارے مذاکرات غیر مشروط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما و مشیر قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر عمران خان حکومت سے مذاکرات کیلئے شرط رکھتے ہیں تو بات چیت نہیں ہوگی، مذاکرات کرنے ہیں تو وہ غیر مشروط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیپلز پارٹی سیاسی فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔قمر زمان کائرہ

بیان میں مشیرِ امورِ کشمیر نے کہا کہ کسی کا لہجہ کتنا ہی تلخ کیوں نہ ہو، سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں۔ عمران خان نے کس پر حملہ نہیں کیا؟ کس پر ایف آئی آر درج نہیں کروائی؟ ہم نے ایسا کون سا گناہ کیا ہے کہ معافی مانگیں؟

مشیرِ امورِ کشمیر قمر زمان کائرہ نے تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ تو نہیں ہوسکتا کہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان بولیں تو الیکشن کروائے جائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مشیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی ہونے کے باوجود اپنے سیاسی فیصلے کرنے میں آزادہے۔

گزشتہ ماہ کے دوران  وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ پیپلز پارٹی میں اندرونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Related Posts