سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں آج ہفتے کے روز 4 مارچ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔
سعودی عرب میں عربی نیوز ویب سائٹ ’عاجل ‘ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ ’گرینیج ٹائم کے مطابق آج رات سات بجکر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا‘۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈی سی لاہور نے عورت مارچ کی اجازت دینے سے کیوں انکار کیا؟
انہوں نے کہا کہ ’چاند 93 فیصد روش ہوگا۔ اس موقع پر مریخ مغربی جہت میں نظر آئے گا۔ دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے‘۔
انجینیر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا تھا کہ ’خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند نظر آنے سے ماہرین فلکیات ستاروں اور سیاروں کی گردش سمیت مختلف فلکیاتی مظاہر دریافت کرتے ہیں‘۔ اس سے ’دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے‘۔