سیالکوٹ: وزیر اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت ہر سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھار ہی ہے۔
تفصلات کے مطابق سیالکوٹ میں خواتین کے والی بال ٹرائلز کی تقریب سے خطاب کے دوران شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کھیلوں سمیت زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
کھیل کو نان کرکٹر کے حوالے کرنا زیادتی ہے۔رمیز راجہ
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ خواتین کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی معاونِ خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ کا حکومت کی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں برس وزیر اعظم کی اسکیم کے تحت طلبہ کو 1 لاکھ لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کھیل کو نان کرکٹر کے حوالے کرنا زیادتی ہے جبکہ دیگر کھیلوں کو اپنا ماڈل بدلنے کی ضرورت ہے۔
آج سے 2 ماہ قبل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خطاب کے دوران سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے دور سے گزری، میں واحد انسان تھا جس کی توجہ اس جانب نہیں گئی۔