نمیبیا کے صدر ہاگے جینگوب کا کہنا ہے کہ جرمنی کے مقابلے میں چین ہمارے ساتھ زیادہ بہتر سلوک کرتا ہے، اس لیے چین کے شہری ان دنوں زیادہ تعداد میں نمیبیا میں آباد ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی جانب سے ایک سوال پر نمیبیا کے صدر نے حقیقت بتادی۔
حجاب کیساتھ امتحان کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ سماعت سے انکاری
پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ جرمنی کے اس سوال پر کہ آج کل نمیبیا میں اتنے زیادہ چینی شہری کیوں رہ رہے ہیں؟ نمیبین صدر نے واضح طور پر کہا کہ چین ہمارے ساتھ جرمنی کے مقابلے میں بہتر سلوک کرتا ہے۔
The former Bundestag President of Germany complains of large numbers of Chinese people living these days in Namibia. The response of Namibian President was sharp – Chinese treats us better than Germans. pic.twitter.com/8R0lCWqTjN
— Ashok (@ashoswai) March 4, 2023
چینی باشندوں کی رہائش پر سوال کیوں؟
عالمی قوانین کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک کا شہری دیگر ممالک کے قوانین اور عالمی تنظیموں کے نافذ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سے بچتے ہوئے کسی بھی دوسرے ملک میں جا سکتا ہے اور رہ سکتا ہے۔
ایسے میں مغربی ممالک، خاص طور پر امریکا کے حلیف ممالک کی جانب سے چینی باشندوں کی نمیبیا سمیت کسی بھی ملک میں زائد تعداد میں موجودگی پر سوالات اٹھائے جانے کا تعلق چین امریکا کشیدگی سے جوڑا جاتا ہے۔