لائیو شو میں شیخ قاسم کے سمیع خان سے متنازعہ سوالات، فنکار برادری نالاں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شریک میزبان شیخ قاسم نے معروف اداکار سمیع خان سے اُن کے کیریئر کے حوالے سے متنازع سوالات پوچھے جس پر فنکار بھی نالاں ہیں اور اِس کی بھرپور مذمت کررہے ہیں۔

حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں سمیع خان اور مومل شیخ نے شرکت کی، جس میں فہد مصطفیٰ کے شریک میزبان شیخ قاسم نے سمیع خان سے اُن کے کیریئر کے حوالے سے متنازع سوالات پوچھے۔

شیخ قاسم نے سوالوں کے دوران انکشاف کیا سمیع خان ایک ناکام اداکارہیں، وہ بحیثیت مرکزی اداکار کبھی کامیاب نہیں ہوئے۔ شیخ قاسم نے اداکار سے یہ سوال کیا کہ ایک مصنف (خلیل الرحمن قمر) نے آپ کو ڈرامے کے سیٹ پر ڈانٹا تھا، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟

اِن تمام متنازع سوالوں کے جواب میں سمیع خان مسکراتے رہے اور انہوں نے کہا کہ جن مصنف کا آپ نام لے رہے ہیں آپ اُن سے خود ہی اس بارے میں معلوم کرلیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکار بھی پروگرام میں سمیع خان کے ساتھ ہونے والے اس سلوک کی شدید مذمت کررہے ہیں اور اُن کی جانب سے فہد مصطفیٰ اور شیخ قاسم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts