مولانا کی اے پی سی، مریم اور اسفند یار کا انکار، بلاول بھٹو شرکت کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto APC
مولانا کی اے پی سی، مریم اور اسفند یار کا انکار، بلاول بھٹو شرکت کریں گے

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی دعوت قبول کرلی۔

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی کا وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوگا۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو اپوزیشن کی تحریک پر پارٹی پالیسی اے پی سی میں رکھیں گے۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا اور ان کی جگہ ن لیگ کا چار رکنی وفد شریک ہوگا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی بھی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک ملک میں تبدیلی آئے گی، مولانا فضل الرحمٰن کا دعویٰ

نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو کے مطابق اپوزیشن کو اور زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے، جس قوت کا مولانا نے مظاہرہ کیا دیگر جماعتوں نے اس سطح کا اظہاریکجہتی نہیں کیا، کوشش ہے کوئی بھی تبدیلی آئینی دائرے میں ہو۔

واضح رہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Posts