لاہور ہائی کورٹ نے جیل بھرو تحریک کے تحت نظربند پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر اور دیگر گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے عدالت نے عبوری پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے 7 مارچ کو جواب بھی طلب کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30اپریل کو ہوں گے، صدر مملکت کا اعلان
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود، اسد عمر اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کرکے صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔