وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی چوری اور ترسیل نقصانات کے خاتمے اور ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ اس سال 23 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کی بندش پر ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

بجلی کی بندش کے بارے میں انکوائری رپورٹ کمیٹی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی غفلت اور بجلی کے ترسیلی نظام میں خامیاں بندش کی بڑی وجوہات تھیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کوٹ اددو پاور کمپنی کے پاس بلیک سٹارٹ سہولت ہے لیکن اس بجلی گھر کا معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم انتظار کر رہی ہے کہ اس بڑے واقعے کے ذمہ داران کو اس سنگین غلطی پر سزا دی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے کہاکہ قوم انتظار کررہی ہے کہ بجلی کے اس ملک گیر بریک ڈاؤن کے واقعہ کے ذمہ داران کو اس سنگین لاپرواہی پرکڑی سزا دی جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے نظام کی نگرانی اور ڈیٹا کنٹرول کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے بجلی کی پیداواراورترسیلی نظام میں اصلاحات کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تشکیل دینے اوراسے کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی پاورڈویژن نے وفاقی کابینہ کو بجلی چوری اور لائن لاسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی ایف سے معاہدہ اگلے ہفتے متوقع، اسحاق ڈار نے افواہوں کو مسترد کردیا

پاور ڈویژن نے ان علاقوں میں صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل دینے کی تجویز پیش کی جہاں لائن لاسز ساٹھ فیصد یااس سے زیادہ ہیں اجلاس کو یہ بھی بتایاگیا کہ ملک بھر میں الیکٹرک ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا منصوبہ زیرغورہے جو سب سے پہلے بلوچستان سے شروع کیاجائے گا۔

Related Posts