لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور قلندرز کی پوری ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سکندر رضا 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی تاہم فخر زمان پہلے اوور میں ہی 4 رنز بناکر رن آؤٹ جبکہ مرزا طاہر بیگ2 رنز بنا کر تیسرے اوور میں پویلین لوٹ گئے۔
حسین طلعت 6،عبداللہ شفیق 15، شاہین آفریدی 16، ڈیوڈ ویزے 2، سیم بلینگ 2، راشد خان 21 رنرزجبکہ حارث رؤف اور زمان خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:یہ ٹیم کیلئے نئی کپتان کو تیار کرنیکا صحیح وقت ہے، بسمہ معروف
واضح رہے لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔