کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سندھ لٹریری فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے تین روزہ ”چھٹے سندھ لٹریچر فیسٹیول 2023“ کا افتتاح بروزجمعہ 03مارچ 2023 شام چاربجے جون ایلیائلان آرٹس کونسل کراچی میں ہوگا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرتعلیم وثقافت سید سردار علی شاہ ہوں گے جبکہ کی نوٹ اسپیکر نصیر میمن اور حارث خلیق کے علاوہ مہمانِ اعزازی میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، فقیر سید اعجاز الدین، مشاہد حسین سید اور سلیم صافی شامل ہیں۔
فاؤنڈر ایس ایل ایف نصیر گوپانگ اور منیجنگ ڈائریکٹر زوہیب کاکا بھی تقریب سے خطاب کریں گے، سندھ لٹریچر فیسٹیول کے پہلے روز فیسٹیول کے پہلے روز ”موسمیاتی تبدیلی اور مستقبل“، ”سندھو دریا اور زندگی“، ”ایاز شیخ کی 100ویں سالگرہ“ اور ”مشاعرہ“ ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاکستانی فلم ’نور‘ نے کانز فلم فیسٹیول میں کامیابی حاصل کرلی
اس کے علاوہ تین دن مختلف موضوعات پر نشستیں اور مباحثے ہونگے، فیسٹیول 3تا 5مارچ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا۔