کیا آپ صبح سویرے کھجور کھانے کے حیرات انگیز فوائد جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھجور دنیا کا سب سے صحت مند اور انتہائی غذائیت مند پھل ہے، اگر آپ مضبوط ہڈیاں، چمکتی ہوئی جلد اور صحت سے متعلق دیگر فوائد چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی غذا میں کھجور کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر کوئی مسلمان روزہ کھولتے وقت پانی کے ساتھ پانچ یا چھ کھجور کھالے تو اس کو کچھ اور کھانے کی ضرورت نہیں رہتی، اس کی ساری کمزوری دور ہوجاتی ہے۔

کھجور میں کیلوری کی مقدار بھی دوسرے خشک میوہ جات جیسے کشمش اور انجیر کی طرح ہے۔ اس میں ریشہ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن اور وٹامن بی 6 کی بھرپور مقدار موجود ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ صبح سویرے کھجور کھانے کے کتنے فوائد ہیں:

  • کھجور کا ریشہ ایک پاور ہاؤس ہے جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
  • صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کو تھکاوٹ سے نجات ملتی ہے۔
  • جب آپ صبح سویرے کھجور کھاتے ہیں تو آپ کی جِلد نِکھرتی ہے اور ایکنی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔
  • کھجور آئرن کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جسم میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی مقدار ضروری ہے۔ پورے جسم میں خون اور آکسیجن کی اچھی فراہمی آپ کو زیادہ جاندار اور توانائی بخش محسوس کر سکتی ہے۔
  • یہ پوٹاشیم کا بھی ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
  • کھجور جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کو کم کرسکتی ہے۔ اس سے شریانوں اور دل کی بیماریوں میں رکاوٹ کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
  • اس کے باقاعدہ استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
  • وزن کم کرنے والی غذا میں کھجور بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ وہ لوگ جو صبح کے وقت ورزش کرتے ہیں خاص طور پر اپنی ورزش سے پہلے کھجوریں کھا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
  • کھجور چینی کا بھی ایک بہترین متبادل ہے۔
  • کھجور دماغی افعال کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

Related Posts