شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو اشنا شاہ نے آڑے ہاتھوں لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ اشنا شاہ گولفر حمزہ امین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔

اداکارہ کو جہاں شادی کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین اُن کے شادی میں پہنے گئے لباس پر بھی تنقید کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ  اُشنا شاہ جیسے لوگوں نے ہماری ثقافت کو برباد کر دیا، جو لباس انہوں نے پہنا، جو رقص کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی ۔

اشنا شاہ نے صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے شادی کے جوڑے سے مسئلہ ہے، آپ کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، نہ آپ لوگوں نے میرے برائیڈل ڈریس کے پیسے دئیے، میرا جوڑا اور جیولری پاکستانی ہے، ہاں میرا آدھا دل آسٹرین ہے۔

واضح رہے اداکارہ اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے ان شادی کی تیاریاں جاری تھیں، اب اشنا اور حمزہ کا باضابطہ طور پر نکاح ہو چکا ہے۔

Related Posts