اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شعبۂ صحت پر ملک بھر میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک گیر سروے کا فیصلہ کیا گیا۔ جے ای ای سروے کی بنیاد پر مختلف ممالک کو فنڈنگ کی جاتی ہے۔ غیر متعدی امراض کی تشخیص کیلئے حکومت کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملک بھر میں 16 کورونا کیسز رپورٹ
شہباز شریف حکومت جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن کے نام سے ملک بھر میں سروے کیلئے عالمی ادارۂ صحت سے 50 کروڑ سے زائدکا فنڈ حاصل کرے گی، سروے کی رپورٹ میں اہم اعدادوشمار شامل کیے جائیں گے۔ماہرین کی تربیت شروع کردی گئی۔
مارچ کے دوران عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین دوبارہ تربیت دینے کیلئے پاکستان پہنچیں گے۔ آئندہ ماہ پاکستانی ٹیمیں ملک گیر سروے کیلئے ڈبلیو ایچ او ماہرین کے ہمراہ ہوں گی۔ وزارتِ قومی صحت کی جانب سے سروے رپورٹ ادارۂ صحت کو پیش کی جائے گی۔
عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن سروے کرانے والا چوتھ املک پاکستان 2016 میں جے ای ای سروے کے دوران 46 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے۔ ملک میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب کے بعد یہ پہلا ملک گیر سروے ہوگا۔