ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد سے دلخراش مناظر اور ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے جہاں تباہی اور نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہیں ان ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتیہ اپنے نومولود بچے کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے، جس کی مدد وہاں پر موجود ایک مہربان شخص کرتا ہے۔
Be kind to every kind not just mankind. #TurkeySyriaEarthquake pic.twitter.com/bAthdukeDR
— Marcela Menéndez (@marcelamenendez) February 8, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی بلاکس کو ہٹانے کے بعد آخرکار وہ مہربان شخص زندہ سلامت کتیہ کے بچے کو نکالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
ترکی میں زلزلہ، 28 سالہ تُرک گول کیپر ملبے تلے دب کر جاں بحق
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک عمارت کے ملبے تلے دبی 9 سالہ شامی بچی نے چھوٹی بہن کے سر کو اپنے ہاتھ پر رکھتے ہوئے اسے سینے سے لگائے رکھا ہے۔
هذا الفديو كسر قلبي ????
تقول الطفله للمنقذ عندما وصل لها: “عمو طالعني بصير عندك خدامة”
بسبب التعب الذي عاشته، بقيت هي وأختها لمدة 17 ساعة تحت الأنقاض ولا تستطيع الحراك. #زلزال_سوريا pic.twitter.com/n10RmXvyG9
— عمر مدنيه (@Omar_Madaniah) February 7, 2023
یہ دونوں کم سن بہنیں ایک بڑے بلاک کے نیچے دبی تھیں اورحرکت کرنے سے قاصر تھیں لیکن اس کے باوجود حیران کن طور پر دونوں نے ہی ہمت حوصلہ نہ ہارا اور بڑی بہن باہرنکلنے تک چھوٹی کو بھی تسلی دیتی رہی۔
ان بچیوں تک پہنچنے والی ریسکیو ٹیم نے شامی لڑکی کو باتوں میں مصروف رکھا تاکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک وہ اطمینان سے رہیں۔
ملبے تلے دبی بچی سے ریسکیو اہلکار نےکھیلوںسے متعلق پوچھا، اس کا کہنا تھا کہ ۔ ’انکل مجھے یہاں سے نکال لیں، میں ساری عمربھرآپ کی خدمت کروں گی‘۔ مزید برآں دونوں بچیوں کو تقریباً 17 گھنٹے بعد ملبے سے بحفاظت نکال لیا گیا۔