الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا آلۂ کار، احتجاج کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: جماعتِ اسلامی شہرِ قائد چیپٹر کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا آلۂ کار بنا ہوا ہے، انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی تو احتجاج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافط نعیم الرحمان نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد کا پراسیس روک دیا گیا ہے۔ کس دباؤ کے تحت بقیہ یو سیز میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی؟

یہ بھی پڑھیں:

تباہ حال ملکی معیشت بحال کرنے کیلئے وقت چاہئے۔احسن اقبال

پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا آلۂ کار نہ بنے۔ اگر 2 دن میں تاریخ نہ ملی تو مظاہرہ ہوگا۔ ہم حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر الیکشن سے فرار ہونے کے حق میں نہیں تھے۔ ماضی میں انہی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہوچکے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے مخالفین کے ہتھکنڈوں کے باوجود سب سے زیادہ ووٹ لیے۔ الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں مسلسل ہوئیں۔ کراچی نے ہمیں ووٹ دیا۔ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جانا چاہئے۔ ہم تاریخی کام کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکمران طبقہ عیاشیاں کرے گا تو قوم نعمتوں سے محروم رہے گی۔ پاکستان کے دل و دماغ کراچی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی اپنی اہمیت ہے۔ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس شہر کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

Related Posts