ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1500روپے اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1500روپے اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1500روپے اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1500روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 210,500 روپے ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 180,470 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 165,431 روپے ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کم ہو کر 1,924 ڈالر اور چاندی کی قیمت 23.66 ڈالر رہی۔

پیر کے روز، پاکستانی روپیہ انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل مندی کا شکار رہا، روپے کی قیمت میں مزید 7.03 روپے کی کمی، اور 269.63 روپے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 579.26 پوائنٹس کی مندی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مطابق، امریکی ڈالر کے مقابلے میں کرنسی 7.03 روپے یا 2.61 فیصد گر گئی۔

Related Posts