سعودی ولی عہد دو ملکوں کے شہزادوں کے ہمراہ ریستوران میں عوام کے ساتھ گھل مل گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اردن اور عمان کے ولی عہد کے ہمراہ العُلاء کے ایک ریستوراں میں دیکھا گیا ہے جہاں وہ لوگوں سے گھل مل گئے۔

ویڈیوز میں تارکِ وطن اور مقامی شہریوں کو ان کا گرم جوشی سے استقبال کرتے اور ان کے ساتھ تصاویر کے لیے پوزبناتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

ایک ویڈیومیں سعودی ولی عہد کو اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ اور عُمان کے ولی عہد ذی یزن بن ہیثم بن طارق السعید کے ساتھ چلتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

ریستوراں میں ایک گاہک کی جانب سے لی گئی ایک اور ویڈیو میں ولی عہد سے لوگوں کوگفتگو کرتے دیکھاجاسکتا ہے اورلوگ کَہ رہے ہیں کہ’’آپ (محمد) بن سلمان کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی‘‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرشیئر کی گئی ویڈیوکے کیپشن میں لکھا گیا کہ’’ہم العلاء کے ایک ریستوراں میں ہیں اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے‘‘۔

ایک اورویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ ولی عہداپنی گاڑی کی طرف جا رہے ہیں اور دور سے لوگوں کو سلام کررہے ہیں اورکَہ رہے ہیں کہ ’آپ پرسلام ہو‘۔

ولی عہدکودیکھ کر لوگ بھی سیلفی لینے کے لیے دوڑ پڑے۔ ایک ویڈیو میں ولی عہد کو مسکراتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر کھنچواتے اوران کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Related Posts