زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک کے مجموعی ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر دس ارب 44 کروڑ36 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کرچار ارب60 کروڑ 12لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو 15 سال قید کی سزا

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 84 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہیں۔

Related Posts