پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ہے۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس
امریکا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔نیڈ پرائس

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امداد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے امداد کے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ امریکا سیلاب متاثرین کیلئے 20 کروڑ ڈالر دے گا جبکہ یہ رقم سیلاب سے حفاظت، وباؤں کی روک تھام اور تحفظِ خوراک کیلئے استعمال کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان دہشت گردوں سے خطے کی سلامتی یقینی بنائیں۔امریکا

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ فنڈنگ موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے اور تعمیرِ نو میں مدد دے گی، جبکہ یہ امداد پاک امریکا گرین الائنس کے تحت سامنے آئے گی۔ سیلاب کے بعد سے پاکستان اور امریکا کا تعاون قریبی چلا آرہا ہے۔

 ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی سے بھاری جانی نقصان اٹھایا، افغانستان کی طالبان حکومت دہشت گردوں سے خطے کی سلامتی یقینی بنائے۔

آج سے 5 روز قبل امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان کو امریکا کا قریبی سکیورٹی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ کرے گا جو اس کے اپنے مفاد میں ہو۔

Related Posts