سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربراہی کریں گے سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کرچکے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہبازگِل کی جانب سے افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی ،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا 11 بجےکیس کی سماعت کریں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آج ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہبازگِل کو آج حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا 11 بجے کیس کی سماعت کریں گے۔

Related Posts