قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس،ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
قومی سلامتی کمیٹی اہم اجلاس،ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق
قومی سلامتی کمیٹی اہم اجلاس،ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اہم اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور دیگر فوجی قیادت کے علاوہ اہم وفاقی وزراء شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں امن دشمنوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے، معیشت پر ابہام پھیلانے والوں سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی تجویز بھی سامنے آئی،شرکاء کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔

اہم اجلاس کے شرکاء نے ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا، اس کے علاوہ معیشت کو نشانہ بنانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سال 2023کی پہلی چوری کی واردات

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ملک میں جاری حالیہ دہشتگرد کارروائیوں سمیت دیگر ملکی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Posts