پی ڈی ایم کچھ بھی کرلے، قبل از وقت انتخابات نہیں روک سکتی، مونس الٰہی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کچھ بھی کرلے، قبل از وقت انتخابات نہیں روک سکتی، مونس الٰہی
پی ڈی ایم کچھ بھی کرلے، قبل از وقت انتخابات نہیں روک سکتی، مونس الٰہی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں ”پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی حکمت عملی مکمل ہوگئی”، انہوں نے مزید کہا کہ ”چاہے کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ پی ڈی ایم قبل از وقت انتخابات کو نہیں روک سکتی۔

دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک ٹویٹ میں مونس الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق حکمت عملی اب مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ”پی ڈی ایم خواہ کتنی ہی کوشش کرے، وہ قبل از وقت انتخابات کو نہیں روک سکتی۔ عمران خان اگلا الیکشن جیتیں گے۔

کئی ہفتوں سے مسلم لیگ ق کی قیادت نے عمران خان کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ پارٹی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ساتھ کیے گئے وعدے پر قائم ہے۔مونس الٰہی نے پہلے کہا تھا کہ ’یہ تب ہوگا جب عمران خان چاہیں گے۔

مونس الٰہی کا تازہ ترین بیان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ سے کہا ہے کہ وہ (کل) بدھ کو پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی فیصل آباد کا پلاٹ نہیں جس پر رانا ثنا اللہ قبضہ کر لے گا، فواد چوہدری

گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ان کی حکومتیں 23 دسمبر (جمعہ) کو اپنی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گی۔

Related Posts