آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب کی انکوائری بند

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب کی انکوائری بند
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب کی انکوائری بند

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند کر دی، ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیف کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر جاری انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے باوجود ثناء اللہ کے خلاف انکوائری جاری نہیں رہ سکتی اور لاہور ہائی کورٹ نے بھی ان کی ضمانت کی توثیق کر دی ہے۔

نیب لاہور نے بتایا کہ احتساب کے نگراں ادارے کو وزیر داخلہ کے خلاف تین مختلف شکایات جو 24 اپریل، 27 اپریل اور 16 اگست 2019 کو موصول ہوئیں تھیں۔ مزید کہا گیا کہ شکایات کی تصدیق 3 دسمبر 2019 کو مکمل کی گئی۔

نیب نے کہا کہ لاہور کے ڈی جی نیب نے 20 دسمبر 2019 کو رانا ثناء اللہ کے خلاف اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعے میں بھارت ملوث ہے، رانا ثناء اللہ

واضح رہے کہ 10 دسمبر کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کر دیا تھا۔عدالت برائے انسداد منشیات نے کیس کے دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا ہے۔

Related Posts