ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
نورا فتحی نے جیکولین پر الزام عائد کیا ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کے باعث ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر داؤ پر لگا سکیں۔
بھارت کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی دونوں اداکاراؤں سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔
جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اس کیس میں غلط پھنسایا گیا ہے، جبکہ نورا فتحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندرشیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔
بھارتی اداکارہ نورا فتحی نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سارے معاملے سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ملائیکہ اروڑہ کی یوگا کی مشق کرتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل
نورا کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ سکیش چندراشیکھر سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں، صرف ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوتی ہے۔انہوں نے جیکولین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔