ملتان ٹیسٹ کا چوتھا روز، انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط، پاکستان کے 7کھلاڑی آؤٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نےمیچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ پاکستان نے 7 وکٹس کے نقصان پر 291رنز بنا لیے ہیں جبکہ 355رنز کا ہدف عبور کرنے کیلئے 64مزید رنز کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 روزہ ٹیسٹ میچ کے آغاز پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 281رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس میں پاکستانی بولر ابرار احمد نے 7 وکٹس لے کر اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملتان ٹیسٹ جیتیں گے، ٹیم پر اعتماد ہے، محمد یوسف

انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز بنا سکی جس کے بعد روایت کے مطابق انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کھیلی اور 275رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اس طرح انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 355رنز کا مجموعی ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز بیٹنگ شروع کی تو عبداللہ شفیق 45، محمد رضوان 30 جبکہ کپتان بابر اعظم صرف 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کل اور آج کی اننگز میں سعود شکیل نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے۔

امام الحق 60 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ آج آؤٹ ہونے والے فہیم اشرف صرف 10 رنز بنا سکے۔ محمد نواز بھی 45 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سیشن کے اختتام تک آغا سلمان اور ابرار احمد بیٹنگ کیلئے دستیاب تھے۔ 

Related Posts