نہ پاکستان ماضی میں دیوالیہ ہوا، نہ مستقبل میں ہوگا۔سیّد نوید قمر

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹنڈو محمد خان: وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ نہ پاکستان ماضی میں کبھی دیوالیہ ہوا ہے ، نہ مستقبل میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان افواہوں کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے سربراہ منتخب

گفتگو کے دوران وزیرِ تجارت نے کہا کہ نہ پاکستان نے ماضی میں ڈیفالٹ کیا، نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا اگرچہ ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر پر تباؤ ہے اور بندرگاہ پر کچھ کھیپیں روک دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا کہ کچھ کے علاوہ باقی تمام کھیپوں کو جاری کردیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر کو ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔

 عالمی فورم پر پاکستان بڑا عزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ سیّد نوید قمر کو گزشتہ ماہ کے آغاز میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا صدر منتخب کیا گیا جس کیلئے 90 فیصد سے زائد ووٹ پاکستان کے حق میں پڑے۔

Related Posts