قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2022میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد برازیل کو کوراٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اضافی وقت کے بعد 1-1 سے برابر ہوگیا تھاتاہم میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لینا پڑا۔ کروشیا پینالٹی ککس پر برازیل کو 2۔4 سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
کروشیا پہلی ٹیم ہے جو اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے، آج دوسرا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اور کروشیا کا مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا نیا ‘مسٹری ہتھیار’ ابرار احمد کون ہیں؟
یاد رہے کہ 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی کروشیا نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی تھی،تاہم اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔