ترکی سے تعلق رکھنے والی ارطغرل اسٹار اسرا بلگیچ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ارطغرل اسٹار اسرا بلگیچ نے ٹیلی ویژن سیریز ارطغر ل غازی کے مشہور ہونے کے بعد پاکستان میں کافی پذیرائی حاصل کی ہے، جس کے بعد اکثر وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں وہ ترکی میں ایک ایوارڈ شو میں شریک تھیں۔
اسرا پاکستان میں ایک گھریلو نام بن گیا جب وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو اردو میں ڈب کرنے اور پاکستان میں ٹیلی کاسٹ کرنے کی ہدایت کی۔