وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جمہوریت کی اہم روایت کے طور پر قومی ووٹرز ڈے آج منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 52 سال قبل 7 دسمبر 1970 کے روز پاکستان میں پہلی بار عام انتخابات منعقد ہوئے۔ ملک بھر میں ووٹرز ڈے منانے کا مقصد حقِ رائے دہی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
حکومت نے روس سے تیل خریدنے میں نالائقی کی۔حماد اظہر
ہر سال ملک بھر میں قومی ووٹرز ڈے ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام بالخصوص نوجوانوں اور خواتین کو حقِ رائے دہی کے استعمال اور ووٹ کے حق پر شعور و آگہی کو فروغ دینا ہے۔
آج قومی ووٹرز ڈے کے موقعے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوگی۔ اس موقعے پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب منعقد ہوں گی۔
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی سمیت دیگر تنظیمیں قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے شعور و آگہی کو فروغ دینے کیلئے سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی۔
اسلام آباد میں قومی ووٹرز ڈے کی مرکزی تقریب کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے جبکہ صوبائی سطح پر بھی قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔