نریندر مودی کو بدنام کرنے کا الزام، ٹی ایم سی ترجمان ساکیت گوکھلے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: پولیس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو موربی پل حادثے پر جھوٹی خبر پھیلا کر بدنام کرنے کے الزام میں ٹی ایم سی ترجمان ساکیت گوکھلے کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی ترجمان اور ممتا بینر جی کے قریبی رہنما ساکیت گوکھلے کوبھارتی گجرات کی پولیس نے پیر کے روز راجستھان کے جے پور ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 14ہلاک

ٹی ایم سی ترجمان ساکیت گوکھلے پر الزام ہے کہ انہوں نے موربی پل حادثے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جھوٹی خبر پھیلائی۔ پارٹی کے ساتھی رہنما اور رکنِ پارلیمان ڈیرک اوبرائن نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔

گرفتاری کے حوالے سے ٹی ایم سی رہنما ڈیرک اوبرائن کا کہنا ہے کہ ساکیت گوکھلے  جب پیر کی شب 9 بجے نئی دہلی سے جے پور پہنچے تو ائیرپورٹ پر اترتے ہی گجرات پولیس نے گرفتار کیا۔ خود ساکیت گوکھلے نے اسی شب اپنی والدہ کو گرفتاری سے آگاہ کیا۔

ساکیت گوکھلے کا اپنی والدہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گجرات پولیس مجھے احمد آباد لے جارہی ہے۔ ٹی ایم سی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ساکیت گوکھلے کو2 منٹ تک ہی فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی اور موبائل سمیت سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیرک اوبرائن کے بیان کے مطابق  ساکیت گوکھلے کے خلاف احمد آباد سائبر سیل میں ایک فرضی مقدمہ درج کیا گیا۔ ٹی ایم سی نے حکمراں جماعت بی جے پی پر انتقامی سیاست کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

 

Related Posts