پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں خورد برد سمیت دیگر معاملات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) میں مبینہ خورد برد، کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات میں بدانتظامی پر آڈٹ کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط و کھیل احسان الرحمن مزاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی میں مالی معاملات مشکوک ہیں، معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کر رہے ہیں جونئیر لیگ پی ایس ایل اور دیگر مالی معاملات میں شفافیت نظر نہیں آرہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جونیئر لیگ، پی ایس ایل اور چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی کی خریداری سمیت دیگر معاملات پر بھی کڑی تنقید ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں مداحوں نے قومی کھلاڑیوں کو گھیر لیا

وفاقی وزیر احسان مزاری کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہر شعبے کا آڈٹ ہوگا اور جن افراد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچے پر بیرونی دورے کیے ان کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

Related Posts