کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق جبکہ متوفی کے دو بھائی شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ سرجانی ٹاؤن میں بابا موڑ کے قریب پیش آیا، تینوں بھائی گھر سے موٹر سائیکل پر اسکول جارہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا جس سے تینوں طالب علم شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں بچوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ایک کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ2 کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
سیہون آنیوالی زائرین کی مسافر وین حادثے کا شکار، 20افراد جاں بحق
افسوسناک حادثے میں زخمی بھائیوں کے نام 15 سالہ اظہر اصغر اور 12 سالہ عثمان اصغر بتائے گئے ہیں جبکہ 12 سالہ عمر اصغر حادثے میں جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔