ایران قانونی مظاہروں کا احترام کرے،فرانس، جرمنی کی تلقین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iranian protests

برلن :جرمنی نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ ’قانونی‘ مظاہروں کا احترام کرے اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کرے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر کی ترجمان آلرائیک ڈیمر نے ایک بیان میں کہا کہ لوگ جب دلیری کیساتھ اپنے معاشی اور سیاسی تحفظات کا اظہار کررہے ہیں تو ہمیں ان کے جائز حق کو تسلیم کرنا چاہیے جیسا کہ اس وقت ایران میں ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں :ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراق میں مظاہرین کو کچلنے میں ملوث ہے، امریکا

انھوں نے کہاکہ ایرانی حکومت کو مظاہروں کا اس انداز میں جواب دینا چاہیے کہ وہ مکالمے کا آغاز کرے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران میں رونما ہونیوالے واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

اس نے فرانس کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران میں اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Related Posts