سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم نے معجزانہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،جس پر پوری قوم جشن منارہی ہے۔
سیمی فائنل میں فتح یاب ہونے ے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بہت زیادہ خوش ہوئے اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی، آیئے اس لمحے کے کچھ خوبصورت مناظر پر نظر ڈالتے ہیں:
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے۔
پاکستان نے سیمی فائنل میچ میں کیویز کے دئیے گئے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی 8 اوورز میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 68رنز بنا لیے۔
نیوی لینڈ کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم بیٹنگ مینٹور میتھوہیڈن سے گلے ملتے ہوئے۔
فائنل میں رسائی پر شائقین کرکٹ بہت زیادہ پُرجوش ہیں بعدازاں خوشی سے ایک تماشائی کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
افتخار احمد فائنل میں رسائی پر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔