جنیوا: پاکستان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے کو عالمی قوانین کے مطابق فرائضِ منصبی ادا کرنے کی آزادی دے۔
تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب بلال چوہدری نے اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے قوانین کے مطابق پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے کو فرائض ادا کرنے کی اجازت دے۔
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کے دوران پاکستانی مندوب بلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی پناہ گزینوں اور اقوامِ متحدہ ادارے کے عملے کی نقل و حرکت اور سائی پر لگائی گئی پابندیوں پر گہری تشویش ہے۔ اسرائیل اقتصادی سگرمیاں محدود کررہا ہے۔
خطاب کے دوران پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کی ناکہ بندی اور اقتصادی سرگرمیاں محدود کرنے سے اسرائیلی فورسز نے اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کیلئے کام کرنے والے ادارے کے کاموں میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل تمام تر رکاوٹیں فی الفور دور کرے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عالمی تنظیموں کو مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر آواز اٹھانے کے باعث اسرائیل کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔