قاہرہ: وزیر اعظم شہباز شریف ماحولیاتی مسائل سے متعلق کانفرنس کوپ 27 میں شرکت اور دورۂ مصر کی تکمیل کے بعد لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف منگل اور بدھ کی درمیانی شب لندن کیلئے روانہ ہوئے جہاں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔
پاکستان کو بحالی کیلئے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو، تبادلۂ خیال اور مشاورت کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گزشتہ شب وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے دورۂ برطانیہ کی تصدیق کردی۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی پرواز کے ذریعے نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کاپ 27 کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی پرواز سے نجی دورے پر لندن روانہ
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 8, 2022
باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین ملاقات میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ عمران خان کے لانگ مارچ سمیت اہم سیاسی مسائل بھی زیرِ غور آئیں گے۔
خیال رہے کہ اتحادی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی ملک میں معاشی و سیاسی صورتحال دگرگوں ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا۔