نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال میں کے ایل راہول کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ سوریا کمار یادیو کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے، سوریا کمار یادیو گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹ کھیلتے ہیں۔
گواسکر نے ٹی ٹونٹی نمبر ون بیٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے اچھا ٹوٹل بنانے کی وجہ سوریا کمار یادیو ہیں۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ ابھی ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو اچھی فارم میں ہیں۔واضح رہے کہ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل بروز جمعرات کو انگلینڈ سے مدمقابل ہو گی۔
مزید پڑھیں:آفریدی کا رضوان کو بیٹنگ اسٹائل بدلنے کا مشورہ
سوریا کمار یاڈیو کے 61رنز کے بغیر میلبرن کے گراؤنڈ بھارتی ٹیم 150رنز بھی نہیں بنا سکتی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ کے ایل راہول کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔