سیلابوں نے پاکستان کو تباہ کردیا، دنیا ماحولیاتی انصاف پر توجہ دے، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، ملک میں 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری کلائمیٹ امپلی منٹیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، دنیا کوماحولیاتی انصاف پرتوجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈار کا دوست ملکوں سے 14 ارب ڈالر کے مالی وعدوں کے حصول میں ‘کامیابی’ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے، پاکستان کا کاربن اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، دنیا ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف، بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

Related Posts