اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی پرواز جی ایف 785 کے ذریعے بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے 89 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

دوسری کارروائی میں لوئر دیر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 60 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں، ملزم فلائٹ نمبر پی اے 612 سے شارجہ جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری دفتر میں سانپ داخل، ملازمین نے دوڑیں لگادیں

اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے واہگہ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے واہگہ کے قریب لاہور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔

دوسری جانب اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں میں سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Posts