وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر کیلئے بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونا پڑا۔
انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں بہتری
خصوصی گفتگو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ 10چوٹی کے ممالک میں شامل ہوگیا۔ اسی سال پاکستان میں شدید سیلاب آیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر کیلئے چیلنج ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی حد تک کامیاب رہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ مستحکم افغانستان خطے کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگیزر حیثیت کا حامل ہے۔ دنیا بھر کی معیشتیں کورونا سے متاثر ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو درپیش معاشی و دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت بھی کی۔