امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش برآمد
امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش برآمد

34 سالہ امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چائلڈ پاپ اسٹار کے طور پر آئی وانٹ کینڈی جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے 34 سالہ امریکی گلوکار ایرن کارٹر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرن کارٹر کی لاش کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر میں اُن کی رہائش گاہ میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکار کے گھر سے مدد کیلئے کال موصول ہوئی پولیس اہلکار صبح 10 بج کر 58 منٹ پر کارٹر کے گھر پہنچے تو وہاں اُنہیں گلوکار کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایرن کارٹر کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جانچ پڑتال کر رہی ہے تاہم ابتدائی طورپر اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

Related Posts