آرادھنا شرما نے شوبز سے طویل بریک لینے کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرادھنا شرما نے شوبز سے طویل بریک لینے کی وجہ بتادی
آرادھنا شرما نے شوبز سے طویل بریک لینے کی وجہ بتادی

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل آرادھنا شرما کافی فلمی اسکرین سے غائب رہیں، تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں رانچی سے تعلق رکھتی ہوں، پڑھائی کے لئے پونے میں تھی ساتھ ہی انڈسٹری میں کام کی تلاش کی کوششوں میں بھی مصروف رہی۔

2020 میں پہلے لاک ڈاؤن کے دوران سب کچھ بند تھا اور بہت سے نوجوان اداکار ممبئی چھوڑ چکے تھے۔ تب ہی مجھے اداکاری کے لئے وقفہ لینے کا موقع ملا۔ واضح رہے کہ آرادھنا شرما ان دنوں لکھنؤ میں اپنی اگلی ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی چند وبائی لہروں کے بعد مقابلہ سخت ہوگیا ہے، لاک ڈاؤن کے بعد، جیسے جیسے کیسز میں کمی آئی، مقابلہ یقیناً وبائی مرض کے مقابلے میں بڑھ گیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہاں پر چلتے رہنا آسان نہیں ہے، لیکن تمام میکرز کا شکریہ جنہوں نے مجھے میرے کیریئر کے شروع میں کام دیا اور میں بہت کم وقت میں اپنا مقام تلاش کر لیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو،اچھا مقام بنانے کے لئے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔

شرما آنے والے منصوبوں میں مختلف قسم کے کرداروں میں نظر آئیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ”اگلی فلم ڈاگ میں ایک ہم جنس پرست کردار میں نظر آئیں گی، انہوں نے کہا کہ اس کردار کو مکمل یقین کے ساتھ ادا کرنا ایک حقیقی چیلنج تھا۔

مزید پڑھیں:نارویجن ڈانس گروپ کا پشتو گانے ‘یا قربان’ پر شاندار رقص

اداکارہ نے کہا کہ اس فلم کو پہلے ہی بین الاقوامی فلمی میلوں میں اچھی پذیرائی مل رہی ہے اور یہ 2023 میں بھارت میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Related Posts