سکھر: سول ایوی ایشن کے دفتر میں زہریلا سانپ داخل ہونے کے باعث ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا، زہریلے سانپ کو سی اے اے ملازمین نے کچل کر مار ڈالا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے سکھر ایئر پورٹ سے متصل دفتر میں اچانک سانپ داخل ہوگیا، جس کے باعث ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔
زہریلا سانپ سکھر ایئرپورٹ شعبہ فائر میں کھڑکی کے ذریعے داخل ہوا، جسے دیکھ کر ملازمین دفتر سے بھاگ کھڑے ہوئے۔
زہریلے سانپ کو سی اے اے ملازمین نے مار دیا،سی اے اے ملازمین سانپ نمودار ہونے پر دفاتر خالی کر کے باہر نکل گئے۔
مزید پڑھیں:سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، قلات سے دہشت گرد گرفتار
ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گھاس اور جھاڑیاں بڑھ گئی ہیں، جس کے باعث زہریلی کیڑے دفاتر میں داخل ہورہے ہیں۔