بابر اعظم کو کس نمبر پرکھیلنا چاہئے؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کو کس نمبر پھر کھیلنا چاہئے؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
بابر اعظم کو کس نمبر پھر کھیلنا چاہئے؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے لئے مفید مشورے دیئے ہیں۔

نجی چینل پر با ت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ بیٹنگ لائن کیلئے جو فیصلے ہورہے ہیں اس پر حیران ہوں، بابر کو اوپنر نہیں آنا چاہئے۔

سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ حارث چھٹے نمبر کا پلیئر نہیں اسکو اوپننگ کرنی چاہئے، حارث ایسا کھلاڑی ہے جو چاروں طرف شارٹس کھیلتا ہے جبکہ بابر تیسرے نمبر پر آسکتا ہے،مجھے پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کی فکر ہے، بالرز اپنا کام پوری طرح کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث شروع کے 6 اوورز میں ٹیم کے لئے سود مند ثابت ہوسکتا ہے، شان اور افتخار جیسی کرکٹ سب کو کھیلنی چاہئے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹائم نہیں لیا جاتا۔

بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ دیگر ٹیمیں رضوان کے اوپر بہت ہوم ورک کرکے آئی ہیں اسکو کھل کر رنز بنانے سے روکا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقا کی ہار، نیدر لینڈز سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی خوش ہوئے، محمد حارث

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کا بولنگ کمبی نیشن بہت مضبوط ہے اور اچھا پرفارم کررہا ہے۔ہمیں چھٹے بولر کی ضرورت نہیں ہے، افتخار سے بالنگ کرانی چاہئے۔

Related Posts