افرادی قوت کی شدید قلت، کینیڈا کا لاکھوں افراد کو امیگریشن دینے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا نے 14 لاکھ سے زیادہ افراد کو امیگریشن دینے کا منصوبہ شروع کردیا۔

کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن شان فریزر نے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں تقریباً 10 لاکھ ملازمتیں خالی پڑی ہیں۔

نئے امیگریشن پلان میں 2023 میں 4 لاکھ 65 ہزار، 2024 میں 4 لاکھ 85 ہزار اور 2025 میں 5 لاکھ افراد کی امیگریشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹ کیا کہ کینیڈا نے گزشتہ سال سال 4 لاکھ 5 ہزار افراد کو خوش آمدید کہا ہے جو ایک سال میں سب سے بڑی تعداد ہے، آئندہ برسوں کیلئے ہم ان اہداف کو مزید بڑھائیں گے کیونکہ امیگریشن ہماری معیشت کو بڑھانے کیلئے اہم ہے۔

وزیر امیگریشن شان فریزر کا کہنا ہے کہ نئے امیگریشن پلان کے ذریعے مختلف شعبہ جات کے لیے ملازمین کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts