امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے اضافی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے اضافی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا
امریکا نے یوکرین کی فوجی امداد کیلئے اضافی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن: یوکرین کو اضافی فوجی امداد کی فراہمی کیلئے امریکا نے اضافی رقم مختص کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ کے مطابق جرمنی میں سکیورٹی امداد کے لیے ایک ہیڈ کوارٹرز قائم کیا جائے گا جو یوکرین کو ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔

سبرینا سنگھ نے کہا کہ یوکرین کیلئے فوجی امداد کی مد میں اضافی 400 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، یاد رہے کہ امریکا نے روسی حملے کے بعد یوکرین کو 18 ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار دینے کا وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ماہرین کا سو سال بعد فرعون کے مقبرے کی دوبارہ کھدائی کا فیصلہ

ترجمان پینٹا گون کے مطابق امریکا ٹینکوں اور میزائل سسٹم کو جدید بنانے کیلئے بھی یوکرین کو مدد فراہم کررہا ہے، اضافی رقم سے 1100 ڈرون خریدے جائیں گے، 45 ٹینکوں اور اضافی کشتیوں کی مرمت کی جائے گی۔

Related Posts