ٹیم کو ضرورت تھی، انجری کے باوجود ٹیم میں شامل ہوا، شاہین آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو ان کی ضرورت تھی، اس لئے انجری کے باوجود ٹیم میں شامل ہوا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ایڈیلیڈ میں بنگلادیش کو شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں رسائی کا کریڈٹ پاکستان ٹیم کی کامیابی کے بعد نیدر لینڈز کو بھی دینا چاہیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے تسلیم کیا کہ انجری کے باوجود انہوں نے کم بیک میں جلدی کی کیونکہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو ان کی ضرورت تھی، اتنی بڑی انجری کے بعد واپسی میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے سابق کرکٹرز سے درخواست کی جب پاکستان ٹیم مشکل میں ہو تو انہیں سپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فینز کی دعاؤں کی وجہ سے ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے میں کامیاب ہوئی ،

مزید پڑھیں:بھارت کے ہاتھوں زمبابوے کو شکست، سپر 12 مکمل، سیمی فائنل کے میچز بھی طے ہوگئے

واضح رہے کہ آج بنگلادیش کے خلاف اہم میچ میں شاہین نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھی رسائی حاصل کرلی۔

Related Posts