عمران خان اسپتال سے ڈسچارج، زمان پارک روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ زمان پارک روانہ ہوگئے ہیں۔

اسپتال کی جانب سے عمران خان کو ڈسچاج سرٹیفکیٹ دوپہر 12 بجے ہی دے دیا گیا تھا، لیک پارٹی اجلاس اور پریس کانفرنس کی وجہ سے وہ اب اسپتال سے روانہ ہوئے ہیں۔

لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے عمران خان کو گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے چار ٹکڑے لگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ منگل کو وزیرآباد سے دوبارہ شروع ہوگا، عمران خان

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دائیں ٹانگ پر پلاسٹر کردیا گیا ہے اور زخم بہتر ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں رُکا تھا اور وہ راولپنڈی پہنچ کر مارچ کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی کی لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خنا کے بیان کی تصدیق کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مارچ دس سے چودہ دن میں راولپنڈی پہنچے گا اور وہاں سے اس کی قیادت عمران خان کریں گے۔

Related Posts