اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے جمعرات کی شام ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان پر حملے کے تین افراد ذمہ دار ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اور میاں اسلم اقبال کو فون کیا اور ہم سے اپنی طرف سے بیان جاری کرنے کو کہا،” اسد عمر نے مزید کہا کہ کچھ معلومات تھیں جو عمران تک پہنچ رہی تھیں۔
Secretary General PTI @Asad_Umar’s exclusive message after assassination attempt on Imran Khan. 1/2 #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/a6TXu9hjXS
— PTI (@PTIofficial) November 3, 2022
اسد عمر نے عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”انہیں یقین ہے کہ اس حملے کے پیچھے تین لوگ تھے،” اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے جن تین لوگوں کا نام لیا وہ وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک اعلیٰ فوجی افسر تھے۔
Secretary General PTI @Asad_Umar’s exclusive message after assassination attempt on Imran Khan. 1/2 #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/a6TXu9hjXS
— PTI (@PTIofficial) November 3, 2022
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ انہیں کچھ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ یہ لوگ ان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ آج ہونے والا حملہ بھی انہی کی طرف سے کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے کنٹینر پر حملہ، ملک بھر میں کارکنان کا احتجاج
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ تینوں افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو ان کے عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔